Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی گولف راشد خاں کو سبقت، اتول کٹ سے محروم

ہندوستانی گولف راشد خاں کو سبقت، اتول کٹ سے محروم

تائپی۔ 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی گولفر راشد مرکیوریز تائیوان میں آج اپنے حریف پر غیرمعمولی سبقت حاصل کرلی لیکن ماہر گولف ارجن اتول کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔ 24 سالہ راشد خان نے گزشتہ سال دو ایشین ٹور ٹائٹلس حاصل کیا تھا۔ انہوں نے آج اپنے حریف ڈینی چیا کو سخت مقابلہ دیتے ہوئے اطمینان بخش سبقت حاصل کی۔ یہ دونوں کھلاڑی اب صدیق الرحمن (69-74)، لیانگ وین چان (70-73)، انٹونیولا سکونا (72-71)، پان چینگ سنگ (71-72) اور متھن پریرا (71-72) سے آئے ہیں۔ چراغ کمار (77-71) اور ایس چکارنگ رپا (72-76) اور ہمت رائے (73-75) نے بھی کٹ سکے لیکن تمام 26 ویں ٹائی میں رہے۔ راشد نے کہا کہ ’’میں نے واقعی ناقص کھیل کا آغاز کیا تھا لیکن کھیل سنبھال لیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT