Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ہاکی ٹیم آج یورپ روانہ

ہندوستانی ہاکی ٹیم آج یورپ روانہ

نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مجوزہ ورلڈ کپ میں سخت چیلنج دینے کے ارادہ سے ہندوستانی ہاکی ٹیم کل اپنے دورہ یورپ کا آغاز کرے گی۔ دورہ یورپ کے موقع پر ہندوستانی ہاکی ٹیم 5 مقابلوں میں شرکت کرے گی جس میں دو مقابلے ورلڈ کپ کے میزبان ممالک اور نیدرلینڈس کے خلاف ہوں گے۔ علاوہ ازیں ہندوستانی ٹیم دو مقابلے ڈچ نیشنل کلب اور بیلجیم کے خلاف

نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مجوزہ ورلڈ کپ میں سخت چیلنج دینے کے ارادہ سے ہندوستانی ہاکی ٹیم کل اپنے دورہ یورپ کا آغاز کرے گی۔ دورہ یورپ کے موقع پر ہندوستانی ہاکی ٹیم 5 مقابلوں میں شرکت کرے گی جس میں دو مقابلے ورلڈ کپ کے میزبان ممالک اور نیدرلینڈس کے خلاف ہوں گے۔ علاوہ ازیں ہندوستانی ٹیم دو مقابلے ڈچ نیشنل کلب اور بیلجیم کے خلاف بھی کھیلے گی جوکہ 19 اپریل کو ختم ہوں گے۔ ہاکی ورلڈ کپ کا انعقاد نیدرلینڈس میں 31 مئی تا 15 جون کے درمیان عمل میں آرہا ہے۔ ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کی تیاریوں کے ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے کوچ ٹیری والش نے کہا کہ یورپ کا دورہ ورلڈ کپ کی تیاری کا ایک سنہری موقع ہوگا۔

سرینواسن آئی سی سی اجلاس میں شرکت کی تیاری میں مصروف
نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی جانب سے صدر کے عہدہ سے برطرف کئے جانے والے این سرینواسن 9 اور 10 اپریل کو دبئی میں منعقد شدنی آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت اور ہندوستان کی نمائندگی کی تیاری میں مصروف ہیں۔ بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے توثیق کی ہیکہ سرینواسن دبئی میں منعقد شدنی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں حالانکہ عام طور پر بی سی سی آئی کا صدر ہی اجلاس میں شرکت کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT