Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’’ہندوستانی ہاکی ٹیم اب کمزور نہیں رہی ‘‘

’’ہندوستانی ہاکی ٹیم اب کمزور نہیں رہی ‘‘

نئی دہلی ۔ /13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سرکردہ مڈ فیلڈر من پریت سنگھ نے کہا ہے کہ عالمی ہاکی میں ہندوستانی ٹیم اب کمزور نہیں رہی اور /10 جون سے لندن میں شروع ہونے والی چمپئینس ٹروفی میں وہ دنیا کی طاقتور ٹیموں سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔ من پریت نے کہا کہ ’’ہم گزشتہ دو سال کے دوران ہالینڈ جیسی طاقتور ٹیم کو دو مرتبہ ہرا چکے ہیں ۔ ہم نے 2014 ء کی چمپئین ٹرفی میں ان (ہالینڈ) کو شکست دی اس کے بعد ورلڈ ہاکی لیگ کے فائینل میں انہیں دوبارہ شکست دی ۔ کسی بھی بڑی ٹیم سے اب ہم خوفزدہ نہیں ہیں ۔ درحقیقت ہم اس اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں گے کہ کسی ٹیم سے اگر ہم زیادہ بہتر نہیں بھی ہوں تو کم سے کم ٹھیک ضرور ہیں ‘‘ ۔ لندن میں /10 جون کے افتتاحی میچ میں ہندوستان کا مقابلہ جرمن سے ہوگا اور من پریت کو توقع ہے کہ یہ ٹورنمنٹ ہندوستان کو ریو اولمپکس سے قبل اپنا موقف مزید مستحکم کرنے میں مدد دیگا ۔

TOPPOPULARRECENT