Thursday , August 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ہاکی ٹیم کو چھٹا مقام

ہندوستانی ہاکی ٹیم کو چھٹا مقام

نئی دہلی۔13ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سینئر مرد ہاکی ٹیم سال2017 کا اختتام دنیا کی چھٹے نمبر پر جبکہ خاتون ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ کی درجہ بندی میں 10 ویں مقام پر رہکر کریں گی۔بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے آج خاتون اور مرد زمرے کی درجہ بندی کا اعلان کیا۔ ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے اس سال کا آغاز چھٹے مقام سے کیا تھا اورٹیم سال کا اختتام بھی اسی مقام کے ساتھ کرنے جا رہی ہے جبکہ خاتون ہاکی ٹیم نے اپنی درجہ بندی میں بہتری کی ہے ۔ ہندوستانی خواتین دو مقام کی چھلانگ کے ساتھ سال کا اختتام دنیا کی10 ویں نمبر کی ٹیم کے ساتھ کریں گی۔

 

ہڈرز کے خلاف
چیلسی 3-0 سے کامیاب
لندن ۔13ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) انگلش پریمیئر فٹبال لیگ کے میچ میں چیلسی نے ہڈرز فیلڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-0 گول سے شکست دی ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے ہڈرز فیلڈ کیخلاف بہترین کھیل پیش کیا۔انہوں نے پہلا گول 23 ویں منٹ میں بناکر برتری حاصل کی۔ چیلسی کی جانب سے ویلیئن نے 43 ویں منٹ میں دوسرا گول بنایا۔ بھرپور فارم میں موجود چیلسی کی ٹیم کو تیسری کامیابی 50 ویں منٹ میں ملی۔ ہڈرز فیلڈ نے کھیل ختم ہونے سے کچھ دیر قبل ایک گول کیا جو ان کی جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔

TOPPOPULARRECENT