Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ہاکی ٹیم کی کوارٹر فائنل میں رسائی

ہندوستانی ہاکی ٹیم کی کوارٹر فائنل میں رسائی

لکھنو ۔13 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں رواں جونیر ہاکی ورلڈ کپ میں خطاب کے لئے پسندیدہ ہندوستانی ٹیم اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے نہ صرف جنوبی افریقہ کے خلاف پول ڈی کے مسابقتی آخری مقابلے میں 2-1 کی کامیابی حاصل کی ، بلکہ ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں بھی رسائی حاصل کرلی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم نے مقابلے کا آغاز بہتر انداز میں کیا اور گیارہویں منٹ میں کپتان ہرجیت سنگھ نے قومی ٹیم کو سبقت دلوائی ۔ بعد ازاں 28 ویں منٹ میں مہمان ٹیم کے کھلاڑی لیان کیاچٹ نے گول کرتے ہوئے مقابلے کو مساوی موقف میں لاکھڑا کیا ۔ ہندوستان کے لئے فیصلہ کن گول مندیپ سنگھ نے 55ویں منٹ میں بنایا ۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے دونوں گول میدان پر کی جانے والی کوششوں سے ہی اسکور کئے ۔ ہندوستانی ٹیم کو اس مقابلے میں بھی کامیابی کیلئے پسندیدہ موقف حاصل تھا اور اس نے اُمیدوں کو برقرار رکھتے ہوئے مقابلے کے آغاز سے ہی کامیابی کے امکانات کو روشن کردیا تھا۔ مقابلے کے آغاز پر ہندوستانی ٹیم کے جارحانہ کھیل کی وجہ سے جنوبی افریقی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ، لیکن پہلے مرحلے کے بعد مہمان ٹیم نے بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا شروع کیا۔

بیٹسمینوں کو رنز بنانے ہوں گے :مصباح الحق
برسبین ۔13 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کو ٹسٹ سیریز میں شکست دینے کے لئے بیٹسمینوں کو رنز بنانے ہونگے ۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض میزبان کے خلاف ورلڈ کپ جیسی کارکردگی دہرانے کے لئے بے تاب ہیں۔ مصباح نے کہا کہ آسٹریلیا کی وکٹوں میں یواے ای سے زیادہ باونس ہے ، سیریز جیتنے کے لئے یونس خان ، اسد شفیق اور سرفراز احمد کو رنز بنانے ہونگے ۔ مصباح الحق نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بھی کیویز کے خلاف سیریز میں غلط اسٹروکس کھیلے۔
علاوہ ازیں برسبین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وہاب ریاض نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ خطرناک  ہیں  وہ بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے لئے تیار ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT