Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان‘ پاکستان کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دے رہا ہے: وزیر دفاع ارون جیٹلی

ہندوستان‘ پاکستان کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دے رہا ہے: وزیر دفاع ارون جیٹلی

جنگی پور (مغربی بنگال)۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کی خبروں کے دوران وزیر دفاع ارون جیٹلی نے آج کہا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیزی پر ہندوستانی فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ کل بھی بیان دے چکے ہیں اور آج بھی اس کا اعادہ کررہے ہیں کہ گزشتہ چند دن سے پاکستانی

جنگی پور (مغربی بنگال)۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کی خبروں کے دوران وزیر دفاع ارون جیٹلی نے آج کہا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیزی پر ہندوستانی فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ کل بھی بیان دے چکے ہیں اور آج بھی اس کا اعادہ کررہے ہیں کہ گزشتہ چند دن سے پاکستانی فوج مسلسل اشتعال انگیزی میں مصروف ہے۔ خط قبضہ پر اور بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف ہماری سرزمین اور عوام کا مکمل تحفظ کررہے ہیں۔ پاکستانی فوجیوں نے 25 سرحدی چوکیوں پر شلباری کی۔ بین الاقوامی سرحد پر جموں سیکٹر میں 19 دیہاتوں پر رات بھر شلباری جاری رہی۔ کل پاکستانی فوجی زبردست بِلااشتعال شلباری اور فائرنگ میں ملوث رہے جو انھوں نے 22 سرحدی چوکیوں اور 13 دیہاتوں پر کی تھی جس سے 2 شہری ہلاک اور دیگر 6 بشمول ایک بی ایس ایف جوان جموں سیکٹر کی بین الاقوامی سرحد پر زخمی ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT