Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان ، افغانستان کے پہلے ٹسٹ کا میزبان

ہندوستان ، افغانستان کے پہلے ٹسٹ کا میزبان

نئی دہلی، 11 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندستان 2019میں ٹسٹ سیریز کیلئے افغانستان کی میزبانی کرے گا جہاں مہمان ٹیم کا پہلا بین الاقوامی ٹسٹ میچ ہوگا۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری امیتابھ چودھری نے آج بورڈ کے خصوصی عام اجلاس کے دوران یہ اعلان کیا۔ چودھری نے کہاکہ افغانستان کا 2019میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا ٹسٹ مقرر تھالیکن ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تاریخی روابط ہونے کی وجہ سے ہم نے ان کے پہلے ٹسٹ کی میزبانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس سال لندن میں ہوئے اپنے اجلاس میں آئر لینڈ اور افغانستان کو ٹسٹ ٹیم کا درجہ دیا ہے۔افغانستان نے اپنا پہلا ونڈے 2015میں عالمی کپ میں کھیلا تھا۔سال 1982 تک سری لنکا سمیت صرف آٹھ ممالک کو ہی مکمل رکن کا درجہ حاصل تھا جبکہ 1992 میں زمبابوے اور 2000 میں بنگلہ دیش کو مکمل رکن کا درجہ ملا تھا۔چودھری نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر مرکزی حکومت اجازت دیتی ہے تو ہندوستان پاکستان کے درمیان دو طرفہ سیریز شروع ہو سکتی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT