Thursday , December 13 2018

ہندوستان ، آسٹریلیا کیخلاف 2-0 سے فاتح

بھونیشور 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چمپئنس ٹروفی کی تیاریوں کو صحیح سمت لے جارہی ہندوستانی ٹیم نے آج یہاں پریکٹس مقابلے میں آسٹریلیا کو 2-0 سے شکست دی ہے۔ 6 ڈسمبر کو شروع ہونے والے ٹورنمنٹ کے لئے ہندوستانی ٹیم کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے اور اِس نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے اِس پریکٹس مقابلے میں بہترین مظاہرہ کیا۔ دونوں ٹیموں نے مقابل

بھونیشور 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چمپئنس ٹروفی کی تیاریوں کو صحیح سمت لے جارہی ہندوستانی ٹیم نے آج یہاں پریکٹس مقابلے میں آسٹریلیا کو 2-0 سے شکست دی ہے۔ 6 ڈسمبر کو شروع ہونے والے ٹورنمنٹ کے لئے ہندوستانی ٹیم کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے اور اِس نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے اِس پریکٹس مقابلے میں بہترین مظاہرہ کیا۔ دونوں ٹیموں نے مقابلہ کے آغاز پر بہتر مظاہرہ نہیں کیا جیسا کہ کھلاڑی مقابلہ کے پہلے اور دوسرے مرحلہ میں گول بنانے کے لئے جدوجہد کررہے تھے لیکن تیسرا مرحلہ ہندوستان کے لئے بہتر ثابت ہوا جس میں گرجیندر سنگھ اور ایس وی سنیل نے ہندوستانی ٹیم کے لئے کامیابی دلوانے والے گول بنائے۔ اِس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہندوستانی ہاکی ٹیم کے پرفارمنس ڈائرکٹر اور کوچ رئیولانٹ آلٹومنس نے کہاکہ ہمیں خود اپنے کھیل کا تجزیہ کرنا ضروری ہے اور ہم مسلسل اپنی خامیوں پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں۔ نیز ہر گزرتے مقابلہ کے ساتھ ہم اپنے کھیل سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔ ہمارے کھیل کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور ہندوستانی ٹیم نے درجہ بندی میں پہلے مقام پر فائز ٹیم کے خلاف بہترین مظاہرہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT