Saturday , July 21 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان ، سرحد عبور کرنے میں پس و پیش نہیں کریگا: راجناتھ سنگھ

ہندوستان ، سرحد عبور کرنے میں پس و پیش نہیں کریگا: راجناتھ سنگھ

لکھنؤ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان نے بتادیا ہے کہ وہ اپنے دشمنوں پر حملہ کرسکتا ہے۔ وہ سرحد عبور کرنے میں کبھی پس و پیش نہیں کرے گا۔ ہم نہ صرف اپنی سرزمین پر بلکہ بیرونی علاقہ میں بھی ہم حملہ کرتے ہیں۔ اگر ضرورت پڑے تو دشمن کو سبق سکھاتے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ کے یہ ریمارکس تقریباً ایک ماہ بعد سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پانچ ہندوستانی کمانڈوز کے ایک گروپ نے سرحد عبور کرکے 3 پاکستانی سپاہیوں کو ہلاک کیا تھا اور وہاں ایک چوکی کو تباہ کردیا تھا۔ اس کارروائی کو تیز تر اور دلیرانہ قرار دیتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری فوج ہر دم تیار ہے۔ یہ آپریشن اس وقت کیا گیا تھا جب پاکستان کی فوج کے ضلع راجوری میں 4 ہندوستانی جوانوں کو ہلاک کرنے کی انتقامی کارروائی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT