Thursday , April 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان اسکواش مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

ہندوستان اسکواش مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

گولڈ کوسٹ۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندستان نے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں آج اسکواش مقابلوں میں مرد ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے مقابلے جیت کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔مرد ڈبلز کے پول ایف میں ہندوستان کے وکرم ملہوترا اور رمیت ٹنڈن کی جوڑی کو سیرالیون کی حریف جوڑی کے خلاف واک اوور مل گیا جس سے وہ 2-0 کی فتح کے ساتھ اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔وہیں مکسڈ ڈبلز میں دیپکا پلیکل اور سوربھ گھوشال کی جوڑی نے اپنے آخری16 راؤنڈ میچ میں ملائیشیا کے افا ازمان اور سنجے سنگھ چہل کی جوڑی کو 7-11، 11-6، 11-8 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔سنگلز اور مکسڈ ڈبلز میچ میں بھی جوشنا چنپا اور ہریندر پال سندھو کی جوڑی نے ایک گیم ہارنے کے باوجود 2-1 سے میچ جیتا۔انہوں نے نیوزی لینڈ کی امانڈا لیڈرس اور جیک ملر کی جوڑی کو 11-7، 10-11، 11-5 سے شکست دی۔دیپکا،سورو بھی کوارٹر فائنل میں ویلز کی ٹیسني ایونز اور پیٹر جوڑی سے نبرد آزما ہوں گے ۔ جبکہ دیگر میچ میں جوشنا۔سندھو کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی جوئلا کنگ اور پال کال سے مقابلہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT