Thursday , July 19 2018
Home / ہندوستان / ’ہندوستان امن پسند ملک ہے‘ آئی جی بی ایس ایف رام اوتار

’ہندوستان امن پسند ملک ہے‘ آئی جی بی ایس ایف رام اوتار

جموں۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) جموں فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل رام اوتار نے کہا کہ ہندوستان ایک امن پسند ملک ہے اور سرحدوں پر تعینات بھارتی فوجی اہلکار کبھی بلااشتعال فائرنگ نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا مقصد عسکریت پسندوں کو دراندازی کرانا ہوتا ہے ۔رام اوتار نے منگل کو راجوری میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ‘ہمارا ملک ایک امن پسند ملک ہے ۔ ہماری یہ بھرپور کوشش رہتی ہے کہ سرحدوں پر رہائش پذیر لوگوں کیلئے سرحدوں پر امن کو یقینی بنایا جائے ۔ لیکن پاکستان اس بات کو نہیں مانتا ہے ۔پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوتی رہتی ہے اور ہمیں پاکستان کی حرکتوں کا جواب دینا پڑتا ہے ۔ ان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا مقصد عسکریت پسندوں کی دراندازی کرانا ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT