Wednesday , April 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان اور آئی سی سی میں اختلافات

ہندوستان اور آئی سی سی میں اختلافات

دبئی ۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بی سی سی آئی کے درمیان چیمپئنز ٹرافی پر ایک اور خلیج پیدا ہوگئی ہے۔2021 میں ہندوستان میں مجوزہ ٹرافی میں آئی سی سی اور کچھ دیگر کرکٹ ارکان 50 اوورز کے اس فارمیٹ کو ٹوئنٹی20 ٹورنمنٹ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جبکہ 2019 میں آئی سی سی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی تاہم بی سی سی آئی نے ابھی سے خبردار کیا ہے کہ وہ فارمیٹ تبدیل نہیں کرنے دیگا۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مختلف ایونٹس کے انعقاد کے سلسلہ میں ہندوستان اور آئی سی سی میں چند ایک اختلافات منظر عام پر آئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT