Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان اور آسٹریلیاکو نمبر ایک بننے کا موقع

ہندوستان اور آسٹریلیاکو نمبر ایک بننے کا موقع

نئی دہلی ۔13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی چیمپیئن آسٹریلیا اور ہندوستان کی کرکٹ ٹیمیں رواں ماہ ہفتہ ونڈے سیریز میں شرکت کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کرسکتی ہیں جہاں دونوں ٹیموں کے پاس جنوبی افریقہ سے پہلا مقام چھیننے کا نادر موقع ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور ہندوستان کے مابین ونڈے سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے مقام کے حصول کی مسابقت ہو گی۔اس وقت آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں جنوبی افریقی ٹیم 119 نشانات کے ساتھ پہلے نمبر پر فائز ہے، آسٹریلیا اور ہندوستان کے پاس عالمی درجہ بندی کے فی کس 117نشانات ہیں اوروہ ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔دونوں میں سے جو بھی ٹیم 5-0 یا 4-1 سے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو وہ عالمی درجہ بندی میں افریقہ کو پہلا مقام سے محروم کر دے گی۔ اگر ہندوستانی ٹیم 5-0 سے کامیاب ہوتی ہے تو اس کے 122 اور آسٹریلیا کے 113 نشانات ہو جائیں گے اور اگر میزبان ٹیم 4-1 سے کامیاب ہو تو اس کے 120 اور آسٹریلیا کے 114 نشانات ہوں گے۔3-2 سے فتح کی صورت میں ہندوستان کے 118 نشانات کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ جائے گا جبکہ آسٹریلیائی ٹیم تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے جائیں گے۔اسی طرح آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان کو وائٹ واش کر کے 122 نشانات حاصل کر سکتی ہے جبکہ 4-1 سے فتح کی صورت میں بھی اسمتھ الیون پہلے مقام پر چلے جائیں گے۔اگر پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا 3-2 سے کامیاب ہوا تو اس کا ایک پوائنٹ بڑھے گا جس کی بدولت وہ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی جبکہ ہندوستان تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT