Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان اور آسٹریلیا میں سیمی فائنل سے پہلے لفظی جنگ

ہندوستان اور آسٹریلیا میں سیمی فائنل سے پہلے لفظی جنگ

سڈنی ۔22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ورلڈ کپ میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل میں ٹاکرا تو جمعرات کو ہوگا۔جارح مزاج آسٹریلیائی آل راؤنڈر میکسویل نے لفظوں کی جنگ شروع کر دی ہے۔ہندوستانی ٹیم جو ورلڈ کپ میں تو اب تک ناقابل شکست ہے ،لیکن اس کیلئے دورہ آسٹریلیا بھیانک خواب کی طرح ہے جہاں وہ میگا ایونٹ سے پہلے کوئی کامیابی حاصل نہی

سڈنی ۔22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ورلڈ کپ میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل میں ٹاکرا تو جمعرات کو ہوگا۔جارح مزاج آسٹریلیائی آل راؤنڈر میکسویل نے لفظوں کی جنگ شروع کر دی ہے۔ہندوستانی ٹیم جو ورلڈ کپ میں تو اب تک ناقابل شکست ہے ،لیکن اس کیلئے دورہ آسٹریلیا بھیانک خواب کی طرح ہے جہاں وہ میگا ایونٹ سے پہلے کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی ،یہی ڈراونا خواب میکسویل نے لفظوں میں دہرایا ہے۔میکسویل کہتے ہیں کہ ہندوستان ورلڈ کپ سے پہلے کی سیریز یاد رکھے،جس میں وہ کوئی میچ نہ جیت پائی۔وہ کہتے ہیں کہ انڈین ٹیم اچھی ہے تبھی تو وہ سیمی فائنل میں پہنچی ہے لیکن حال ہی میں انہیں بہت ہرایا ہے۔میکسویل توقع رکھتے ہیں کہ آسٹریلیائی ٹیم اپنے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھے گی۔

TOPPOPULARRECENT