Monday , June 18 2018
Home / Top Stories / ہندوستان اور امریکہ کے مابین تاریخی سیول نیوکلیر معاملت

ہندوستان اور امریکہ کے مابین تاریخی سیول نیوکلیر معاملت

نئی دہلی ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور امریکہ نے سات سال سے جاری تعطل کو ختم کرتے ہوئے تاریخی سیول نیوکلیر معاملت کو قطعیت دیدی ۔ دونوں ممالک نے مشترکہ طورپر فوجی ساز و سازمان بشمول اڈوانسڈ بنا پائیلٹ کی فضائی گاڑیاں تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صدر امریکہ بارک اوباما اور وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا

نئی دہلی ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور امریکہ نے سات سال سے جاری تعطل کو ختم کرتے ہوئے تاریخی سیول نیوکلیر معاملت کو قطعیت دیدی ۔ دونوں ممالک نے مشترکہ طورپر فوجی ساز و سازمان بشمول اڈوانسڈ بنا پائیلٹ کی فضائی گاڑیاں تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صدر امریکہ بارک اوباما اور وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ۔ دونوں ممالک نے سیول نیوکلیر معاملت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے سے بھی اتفاق کیا ہے ۔ اوباما نے اسے غیرمعمولی پیشرفت قرار دیا ۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے اہم شعبوں جیسے دفاع ، تجارت ، کامرس ، ٹکنالوجی کی منتقلی ، انسداد دہشت گردی اور ماحولیاتی تبدیلی میں باہمی تعاون کو فروغ دینے سے اتفاق کیا ہے ۔ ہندوستان اور امریکہ نے ’’دوستی کا اعلامیہ ‘‘ جاری کرتے ہوئے ان شعبوں کی نشاندہی کی جن میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔ اس اعلامیہ کو ’’چلیں ساتھ ساتھ‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے ۔ دونوں ممالک نے ملکر کام کرنے اور بین الاقوامی سلامتی کے علاوہ علاقائی اور عالمی امن کو یقینی بنانے کیلئے موثر و مستحکم اقدامات سے اتفاق کیا ۔ اس اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک وقفہ وقفہ سے چوٹی اجلاس منعقد کرتے رہیں گے اور باہمی مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا ۔دونوں ممالک نے ڈیفنس فریم ورک اگریمنٹ کو آئندہ 10 سال کیلئے وسعت دینے سے بھی اتفاق کیا ۔ اس معاملے میں 4 کلیدی پراجکٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT