Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان اور بنگلہ دیش کا سرحد پر مشترکہ طلایہ گردی کا عہد

ہندوستان اور بنگلہ دیش کا سرحد پر مشترکہ طلایہ گردی کا عہد

نئی دہلی۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش نے آج فیصلہ کیا کہ سرحد پر مشترکہ طلایہ گردی میں اضافہ کردیا جائے گا جب کہ سرحد کی نگرانکار فوج کا دعویٰ ہے کہ پڑوسی ملک سے سرحد پر ہلاکتوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، اس لئے ایسے واقعات کی تعداد میں کمی کرنے کے مقصد سے مشترکہ طلایہ گردی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی فوجی ع

نئی دہلی۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش نے آج فیصلہ کیا کہ سرحد پر مشترکہ طلایہ گردی میں اضافہ کردیا جائے گا جب کہ سرحد کی نگرانکار فوج کا دعویٰ ہے کہ پڑوسی ملک سے سرحد پر ہلاکتوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، اس لئے ایسے واقعات کی تعداد میں کمی کرنے کے مقصد سے مشترکہ طلایہ گردی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی فوجی عہدیداروں کے بموجب شورش پسندوں کے کیمپوں اور ان کے مراکز کی ایک فہرست بھی حوالہ کی گئی جس میں مشتبہ افراد اور ان کے پڑوسی ملک میں ٹھکانوں کی تفصیلات درج ہیں۔ سرحد پر ہلاکتوں کے واقعات ہند۔ بنگلہ سرحد پر کم ہوچکے ہیں۔ بی ایس ایف انتہائی مخلص ہے اور وہ اس تعداد کو کم کرنے میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ جلد ہی ایسے واقعات پیش آنا بند ہوجائیں گے۔ بنگلہ دیش کے سرحدی محافظوں کے سربراہ میجر جنرل عزیز احمد نے ہندوستانی بی ایس ایف کے عہدیداروں سے پانچ روزہ بات چیت کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس کا انکشاف کیا۔

TOPPOPULARRECENT