Tuesday , December 11 2018

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تیل پائپ لائن معاہدہ پر دستخط ، دریائے تیستا آبی مسئلہ پر تبادلہ خیال

ڈھاکہ ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور بنگلہ دیش نے آج 6 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جن میں سے ایک 129.5 کیلو میٹر طویل تیل پائپ لائن کی سلیگری تا پاربتی پور تعمیر بھی شامل ہے۔ دریائے تیستا کے پانی میں دونوں ممالک کے حصے کے علاوہ روہنگیا پناہ گزین بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ معتمدخارجہ ہندوستان وجئے گوکھلے اور معتمدخارجہ بنگلہ دیش شہیدالحق نے باہمی اور بین الاقوامی مسائل پر وفد کی سطح کے مذاکرات منعقد کئے تھے جن کے دوران ان 6 مفاہمتی یادداشتوں پر ستخط بھی ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT