Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان اور تھائی لینڈ کا تمدن مشترک : تھائی شہزادی

ہندوستان اور تھائی لینڈ کا تمدن مشترک : تھائی شہزادی

ناگپور ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور تھائی لینڈ کے تعلقات میں اضافہ کرنے کیلئے بدھ مت کے علماء، راہبوں اور دیگر مذہبی قائدین کے دونوں ممالک میں باہمی تبادلہ کی ضرورت ہے۔ تھائی لینڈ کی شہزادی مام لوانگ راجہ درا سری جینپورا نے آج کہا کہ ہندوستان اور تھائی لینڈ کا تمدن اور روایات مشترک ہیں۔ ہزاروں سال قبل یہیں سے بدھ مت تھائی لینڈ منتقل ہوا تھا اور وہاں اس نے نشوونما پائی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ناگپور میں اپنے وطن میں ہونے کا احساس ہوا۔ انہوں نے کئی بدھ مت کے مذہبی مقامات کا دورہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT