Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان اور عراق کے درمیان ویزا فراہمی پر یادداشت مفاہمت

ہندوستان اور عراق کے درمیان ویزا فراہمی پر یادداشت مفاہمت

حیدرآباد۔ 5 مارچ (سیاست نیوز) مغل امپیریر لاجسٹک پرائیویٹ لمیٹیڈ (حیدرآباد) اور المسافر ٹراویلس اینڈ ٹوریزم کمپنی لمیٹیڈ (بغداد) کے درمیان آج ایک معاہدہ طئے پایا جس کے تحت ہندوستان اور عراق کے مابین مسافرین کو سہولتوں کی فراہمی، ویزا کے حصول کے علاوہ رہائش وغیرہ کے معاملات یہ کمپنیاں طئے کریں گی۔ ہندوستان سے عراق کے لئے روانہ ہونے

حیدرآباد۔ 5 مارچ (سیاست نیوز) مغل امپیریر لاجسٹک پرائیویٹ لمیٹیڈ (حیدرآباد) اور المسافر ٹراویلس اینڈ ٹوریزم کمپنی لمیٹیڈ (بغداد) کے درمیان آج ایک معاہدہ طئے پایا جس کے تحت ہندوستان اور عراق کے مابین مسافرین کو سہولتوں کی فراہمی، ویزا کے حصول کے علاوہ رہائش وغیرہ کے معاملات یہ کمپنیاں طئے کریں گی۔ ہندوستان سے عراق کے لئے روانہ ہونے والے ہندوستانی زائرین و سیاحوں کو مغل امپیریر لاجسٹک پرائیویٹ لمیٹیڈ سے رجوع ہونا ہوگا جبکہ عراق سے ہندوستان آنے کے خواہش مند سیاحوں کو المسافر ٹراویلس اینڈ ٹوریزم کمپنی لمیٹیڈ سے رابطہ کرنا ہوگا۔ جناب یعقوب حبیب الدین طوسی اور جناب حسین الحسین نے آج یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی۔ جناب یعقوب حبیب الدین طوسی نے بتایا کہ عراق میں علاج معالجہ کی سہولتوں میں کمی اور موجودہ سہولتیں مہنگی ہونے کے باعث علاج و معالجہ کے خواہشمند عراقی شہری ہندوستان کا رُخ کررہے ہیں۔

انہیں ہندوستان میں سہولتوں کی فراہمی، رہائش کے حصول کے علاوہ دیگر اُمور کی دیکھ بھال کے سلسلے میں مغل امپیریر لاجسٹک پرائیویٹ لمیٹیڈ سے ہی عراقی سیاحتی کمپنی رابطہ کرے گی اور ہندوستان کے تمام شہروں میں ان کی کمپنی عراقی سیاحوں کو سہولتیں بہم پہونچائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان سے ہر سال کئی زائرین عراق میں موجود مقاماتِ مقدسہ کی زیارت بالخصوص نجف اشرف، بغداد شریف وغیرہ کی زیارت کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔ علاوہ ازیں کئی شیعہ زائرین اربعین کے موقع پر عراق روانہ ہوتے ہیں، انہیں عراق میں سہولتوں کی فراہمی بالخصوص رہائش، طعام، سفری اُمور وغیرہ کے سلسلے میں المسافر ٹراویلس اینڈ ٹوریزم کمپنی لمیٹیڈ انتظامات کرے گی۔ جناب یعقوب حبیب الدین طوسی اور جناب حسین الحسین نے بتایا کہ عراق کے متعلق بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں دھماکوں وغیرہ کی جو اطلاعات آرہی ہیں ، اس صورتِ حال سے مسافرین کو محفوظ رکھنے کیلئے بھی دونوں سیاحتی کمپنیوں کے درمیان کافی غوروخوض کے بعد معاہدہ طئے پایا ہے، عراق میں زائرین و سیاحوں کی حفاظت کے بدرجہ اتم انتظامات کئے جائیں گے۔ دونوں نے دعویٰ کیا کہ ان کمپنیوں کو دونوں ممالک کے متعلقہ وزارتوں کی جانب سے تصدیق حاصل ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT