Thursday , September 20 2018
Home / Top Stories / ہندوستان اور فرانس کے درمیان 17 معاہدوں پر دستخط

ہندوستان اور فرانس کے درمیان 17 معاہدوں پر دستخط

پیرس /10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور فرانس نے آج 17 معاہدوں پر دستخط کئے، جن میں مہاراشٹرا جائتاپور میں معطل نیوکلیئر پلانٹ سے متعلق معاہدہ شامل ہے، جب کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانسیسی صدر فرانکوئی اولاند کے ساتھ وسیع تر موضوعات پر بات چیت کی۔ لارسن اینڈ ٹوبرو اور اریوا کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت پر بھی دستخط کی گئی، جس ک

پیرس /10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور فرانس نے آج 17 معاہدوں پر دستخط کئے، جن میں مہاراشٹرا جائتاپور میں معطل نیوکلیئر پلانٹ سے متعلق معاہدہ شامل ہے، جب کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانسیسی صدر فرانکوئی اولاند کے ساتھ وسیع تر موضوعات پر بات چیت کی۔ لارسن اینڈ ٹوبرو اور اریوا کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت پر بھی دستخط کی گئی، جس کا مقصد مقامی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے لاگت میں کٹوتی کرنا ہے، جس کے نتیجے میں جائتا پور پراجکٹ کی مالی افادیت میں بہتری آئے گی۔ اس معاہدہ سے ہندوستان میں ٹکنالوجی اور دیگر تکنیکی مہارت کے تبادلے میں بھی سہولت ملے گی۔ اس دوران فرانس نے آج اعلان کیا کہ وہ ہندوستان میں دو بلین یورو (تقریباً ایک بلین امریکی ڈالر) کا سرمایہ مشغول کرے گا۔ وزیر اعظم مودی نے تیزی سے ترقی پزیر معیشت میں سرمایہ کاری کے لئے فرانسیسی کمپنیوں کو دعوت دی ہے۔ صدر فرانس اولاند نے یہاں سی ای او فورم میں اعلان کیا کہ ہندوستان میں دو بلین یورو کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ فرانسیسی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہندوستان سے بڑی کوئی منڈی نہیں ہے۔ یہ گزشتہ چھ ماہ سے تیز ترین ترقی کرنے والی معیشت بھی ہے۔ مختلف اداروں جیسے ورلڈ بینک اور موڈیز نے اپنی رائے دی ہے کہ ہندوستان تیز ترین ترقی پزیر ملک ہے۔

مودی کی اولاند کے ساتھ ’ناؤ پہ چرچا‘
دریں اثناء وزیر اعظم مودی اور میزبان صدر اولاند نے یہاں دریائے لاسین میں کشتی کے سفر کا لطف اٹھایا، جسے ’ناؤ پہ چرچا‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اولاند نے مودی کو مختلف علاقوں کے تعلق سے واقف کرایا۔ کئی لوگوں نے دونوں قائدین کو کشتی کے سفر لطف اندوز ہوتے دیکھا، جب کہ قائدین ہاتھ لہراکر عوام کے استقبال کا جواب دے رہے تھے۔ دونوں قائدین نے سیول نیوکلیئر انرجی، دفاع، خلاء اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے بارے میں تفصیلی غور و خوض کے بعد اپنا کشتی کا سفر شروع کیا۔ مودی اپنے 9 روزہ سہ قومی دورے کے پہلے مرحلے میں فرانس آئے ہیں، جہاں سے وہ جرمنی اور کناڈا جائیں گے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مودی نے کسی عالمی قائد کے ساتھ ’ناؤ پہ چرچا‘ کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT