Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / ہندوستان اور فرانس کے مابین مستحکم رفاقت کو فروغ

ہندوستان اور فرانس کے مابین مستحکم رفاقت کو فروغ

سشما سوراج کا دورہ فرانس، صدر میکرون اور دیگر قائدین سے بات چیت

پیرس 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے فرانس کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات اور حکمت عملی کے نظریہ سے باہمی مفادات کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کے دوران کہاکہ ہندوستان اور فرانس توانائی، انفراسٹرکچر، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں مضبوط ساجھیداری کے فروغ کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ شریمتی سوراج جو اپنے چار قومی دورہ کے دوسرے مرحلے کے تحت روم سے گزشتہ روز پیرس پہونچی تھیں فرانس کے صدر ایمینیویل میکرون سے ملاقات کی اور رواں سال ان کے دورۂ ہند کے دوران طے شدہ سمجھوتوں پر ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ سشما سوراج نے اپنی فرانسیسی ہم منصب ژاں یویس لی دریان سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر ان دونوں قائدین نے باہمی تعلقات پر گہرائی و گیرائی کے ساتھ تعمیری گفت و شنید کی۔ وزارت اُمور خارجہ میں ترجمان رویش کمار نے یہ تفصیلات بتاتے ہوئے سشما سوراج کے حوالے سے مزید کہاکہ ’’تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں ہماری ساجھپیداری متاثرکن فروغ پارہی ہے۔ باہمی تجارت گزشتہ سال 9.85 ارب یورو (10.95 امریکی ڈالر) تک پہونچ گئی۔ لیکن 2022 ء تک 15 ارب یورو تک تجارت کا نشانہ حاصل کرنے کے لئے ہمیں مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔ سشما سوراج نے مزید کہاکہ ’’ہندوستان اور فرانس شہری ترقیات، سائنس و ٹیکنالوجی، توانائی، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مضبوط و مستحکم ساجھیداری کو ایک نئی شکل دینے کے لئے کام کررہے ہیں‘‘۔ ہندوستان اور فرانس اپنی حکمت عملی کی رفاقت کی 20 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT