Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / ہندوستان اور نیپال میں زلزلہ کا خطرہ : سائنسداں

ہندوستان اور نیپال میں زلزلہ کا خطرہ : سائنسداں

لاس اینجلس ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے مغربی علاقے اور ہندوستان کے شمالی علاقوں کو زبردست زلزلہ کے خطرات کا سامنا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے زمین کے اندر جو خطرناک گیاسیس کا ذخیرہ ہے، جاریہ سال اپریل میں آئے نیپال کے زلزلہ میں ان گیاسیس کا اخراج صرف ’’معمولی‘‘ سطح پر ہوا تھا تو تباہیوں کا وہ حال تھا جس کا آج تک تخمینہ نہیں لگایا جاسکا۔ 7.8 شدت والے زلزلہ کے بعد اب دونوں ممالک کو اس سے بھی زیادہ شدت والے زلزلوں کا خطرہ ہے۔ کھٹمنڈو میں واقع جی پی ایس اسٹیشن جو زمین کے اندر حرکت کرنے والی گیاسیس کی پیمائش کرتا ہے، اس سے حاصل ہوئے ڈیٹا کے مطابق اور ساتھ ہی ساتھ دنیا بھر میں واقع زلزلہ پیمائی کے مراکز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا جس میں زار امیجس بھی شامل ہیں، جنہیں مدار میں گردش کررہے سٹیلائٹس سے حاصل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT