Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان اور نیپال کی افواج کی مشترکہ تربیتی مشق

ہندوستان اور نیپال کی افواج کی مشترکہ تربیتی مشق

نئی دہلی۔ 17؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان جاری فوجی تعاون کے ایک حصہ کے طور پر دونوں ممالک کی فوجیں مشترکہ تربیتی مشقوں کا کل سے آغاز کریں گی۔ مشترکہ مشقیں پہاڑی سلسلہ ایتھورا گڑھ میں منعقد کی جائیں گی جو کوہِ ہمالیہ میں 5 ہزار تا 6 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ مشقوں کا اختتام 30 اگسٹ کو ہوگا۔ ساتویں ہند۔ نیپال با

نئی دہلی۔ 17؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان جاری فوجی تعاون کے ایک حصہ کے طور پر دونوں ممالک کی فوجیں مشترکہ تربیتی مشقوں کا کل سے آغاز کریں گی۔ مشترکہ مشقیں پہاڑی سلسلہ ایتھورا گڑھ میں منعقد کی جائیں گی جو کوہِ ہمالیہ میں 5 ہزار تا 6 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ مشقوں کا اختتام 30 اگسٹ کو ہوگا۔ ساتویں ہند۔ نیپال باہمی مشاورتی گروپ برائے سکیوریٹی کے اجلاس میں ہونے والے معاہدے کی بنیاد پر دونوں ممالک نے پلاٹون کی سطح پر 2011ء میں بھی مشترکہ تربیتی مشق کی تھی اور اسے 2012ء میں کمپنی کی سطح کا کردیا گیا تھا اور اب اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اسے بٹالین کی سطح کا کردیا گیا ہے۔ اس کے نتیجہ میں دوسری بٹالین کی سطح کی مشترکہ تربیتی مشق میں تقریباً 300 فوجی حصہ لیں گے۔ ان میں دونوں افواج کے عہدیدار اور جونیئر کمیشنڈ آفیسر شامل ہوں گے۔ یہ مشق دو ہفتہ طویل ہوگی۔ اس مشق کا مقصد دفاعی حکمت ِ عملی اور ہندوستانی فوج اور نیپالی فوج کی جنگلوں میں جنگی مشق کی تربیت ہے۔

TOPPOPULARRECENT