Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کا آج ورلڈ کپ پریکٹس میچ

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کا آج ورلڈ کپ پریکٹس میچ

بلند حوصلہ میزبان ٹیم کی نظریں محمد سمیع پر مرکوز ہوں گی ۔ مہمانوں کو عمدہ مشق درکار
کولکاتا ، 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپنی ترکیب کو بڑی حد تک سلجھالینے کے بعد ہندوستان چاہے گا کہ کچھ ضروری پریکٹس کرلی جائے اور تمام شعبوں میں مہارت پیدا کی جائے، جب وہ تیاری کے معاملے میں کمزور ویسٹ انڈیز کا آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے کل یہاں وارم اپ میچ میں سامنا کریں گے۔ ہندوستان شاندار مرحلے سے گزر رہا ہے جیسا کہ وہ حال ہی میں اپنا چھٹا ایشیا کپ ٹائٹل جیت چکا ہے، جس سے قبل آسٹریلیا میں اور وطن میں سری لنکا کے خلاف سیریز بھی جیتے۔ چونکہ یہ وارم اپ میچ ہے، اس لئے کچھ حد تک سب کی نظریں محمد سمیع پر مرکوز ہوں گی، حالانکہ پیس بولر کی قطعی گیارہ میں رسائی کے امکانات کم ہیں جب ٹورنمنٹ کا اصل مرحلہ شروع ہوگا۔ ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا کہ سمیع ہندوستان کے صف اول کے پیسر تھے لیکن اب انھیں اپنے گھٹنے کی سرجری کے بعد واپسی کیلئے جدوجہد کرنی پڑرہی ہے اور اس سال کے اوائل آسٹریلیا ٹور کے دوران اپنی مختصر سعی میں ناکام ہوئے جہاں وہ رگ پٹھے چڑھ جانے سے تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔ اُن کی فٹنس کا کل یہاں ویسٹ انڈیز

اور پھر 12 مارچ کو ممبئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف دو وارم اپ میچوں کے دوران جائزہ لیا جائے گا۔ جسپریت بومرا اور ان کے ساتھ ویٹرن آشیش نہرا نے طاقتور پیس اٹیک بنایا ہے جسے آل راؤنڈر ہاردک پٹیل سے مدد مل رہی ہے، اور اس صورتحال نے کپتان ایم ایس دھونی کو ’مطمئن‘ کردیا ہے۔بومرا اور پانڈیا نے 11 میچس میں آپس میں 25 وکٹیں حاصل کئے ہیں ۔ اس مدت کے دوران ہندوستان صرف ایک میچ ہارا اور آسٹریلیا میں باہمی ٹی ٹوئنٹی سیریز ، وطن میں سری لنکا کے خلاف باہمی سیریز اور حالیہ ایشیاء کپ جیتا ہے ۔ 147.61 کے کارگر اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پانڈیا بھی بیٹنگ میں مفید کھلاڑی ثابت ہورہے ہیں اور اُنھیں وقفہ وقفہ سے بیٹنگ آرڈر میں آگے بڑھایا جارہا ہے۔  2007ء میں افتتاحی ایڈیشن کے چمپینس ہندوستان اور 2012ء کے ونرز ویسٹ انڈیز ٹاپ دو T20I ٹیمیں ہیں لیکن میزبانوں کے برخلاف جنھوں نے حالیہ عرصے میں 11 میچز کھیلے، کریبی جزائر والوں کو پریکٹس کا موقع نہیں ملا ہے۔ اُن کی آخری T20 مصروفیت گزشتہ سال نومبر میں سری لنکا میں دو میچ کی ڈرا سیریز رہی اور انھوں نے ہفتہ طویل کیمپ یو اے میں منعقد کیا جہاں انھوں نے زمبابوے اور کاؤنٹی ٹیم واروکشائر کے خلاف پریکٹس میچز کھیلے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT