Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان اور پاکستان کا ورلڈ کپ میں 2 جولائی کو مقابلہ

ہندوستان اور پاکستان کا ورلڈ کپ میں 2 جولائی کو مقابلہ

دبئی ۔9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ویمنز ورلڈکپ کرکٹ ٹورنمنٹ کی تفصیلات کا اعلان کر دیا اور میگا ایونٹ 24 جون تا 23 جولائی انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیائی ٹیم خطاب کا دفاع کرے گی جبکہ پاکستانی ٹیم 25 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ ہندوستانی ٹیم 2 جولائی کو روایتی حریف پاکستان کے مدمقابل ہو گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 23 جولائی تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی سرفہرست آٹھ ٹیمیں عالمی خطاب کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں میزبان انگلینڈ، عالمی اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، پاکستان، ہندوستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں، ہر ٹیم آپس میں ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلے گی، افتتاحی میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔ پاکستانی ٹیم 25 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی جبکہ دوسرا میچ 27 جون کو انگلینڈ، تیسرا میچ 2 جولائی کو ہندوستان، چوتھا میچ 5 جولائی کو آسٹریلیا، پانچواں میچ 8 جولائی کو نیوزی لینڈ، چھٹا میچ 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز جبکہ ساتواں اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ سیمی فائنلز 18 اور 20 جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 23 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT