Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان اور پاکستان کو ٹسٹ کی نمبر ون ٹیم بننے کاموقع

ہندوستان اور پاکستان کو ٹسٹ کی نمبر ون ٹیم بننے کاموقع

دبئی۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں شکست اور سیریز میں 1-2 کے خسارے کے باوجود آئی سی سی کی درجہ بندی میں پہلا مقام  حاصل کرنا کا موقع تاحال موجود ہے۔ٹسٹ کرکٹ کی دیگر چار سہرفہرست ٹیموں کے پاس بھی اس وقت پہلا نمبر حاصل کرنے کا برابر کا موقع ہے۔اس وقت تین ٹسٹ سیریز جس میں سری لنکا اور آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور ہندوستان جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ہیں۔ٹسٹ کرکٹ کی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر موجود نیوزی لینڈ اور درجہ بندی سے باہر زمبابوے کے درمیان جاری چوتھی سیریز کا ان اعداد وشمار پر اثر نہیں پڑے گا۔زمبابوے کے 48 نشانات ہیں لیکن وہ درجہ بندی میں شمولیت کے لئے مطلوبہ میچز کھیلنے میں ناکام رہی ہے۔اس وقت جاری تین ٹسٹ سیریز کے ممکنہ نتائج کی مختلف صورت حال اس طرح ہے۔سری لنکا بمقابلہ آسٹریلیا:اگر سری لنکا نے آسٹریلیا کو 1-2سے شکست دی تو آسٹریلیا کے  111 نشانات ہوں گے اور اگر سری لنکا نے آسٹریلیا کو 0-3سے ہرایا تو پھر آسٹریلیا کے نشانات 110رہ جائیں گے۔ ویسٹ انڈیز بمقابلہ ہندوستان: اگر ہندوستان کی ویسٹ انڈیز سے کامیابی 0-2 سے ہو تو ان کے نشانات 110 ہوں گے۔ ہندوستان کی ویسٹ انڈیز سے 0-3 سے جیت کی صورت میں ان کے نشانات مزید بڑھیں گے اور 112 ہوں گے۔ اگر ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 1-2 سے شکست تو پھر ان کے نشانات 108 رہ جائیں گے۔انگلینڈ بمقابلہ پاکستان: انگلینڈ کی پاکستان سے جیت 1-2 سے ہوئی تو انگلینڈ کے نشانات 110 ہوں گے۔ انگلینڈ کی پاکستان سے جیت 1-3 سے ہوتو 112 نشانات ہوں گے۔

انگلینڈ اور پاکستان کی سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہونے کی صورت میں پاکستان کے نشانات موجودہ 110 ہی رہیں گے جس  کے بعد پاکستان کا موقع رہے گا۔ پاکستان اور دیگر ہندوستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مواقع ان مختلف صورتوں پر منحصر ہیں۔آئی سی سی کے مطابق اگر انگلینڈ اور پاکستان کی سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہو، سری لنکا نے آسٹریلیا کو 0-3 یا 0-2 سے شکست دی اور ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 1-2 یا 0-2 سے زیر کیا تو پھر پاکستان ٹیم درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آجائے گی۔دوسری صورت میں اگر سری لنکا نے آسٹریلیا کو 1-2 سے ہرایا، انگلینڈ اور پاکستان کی سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہوتو اور ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 0-2 سے شکست دی تو پھر آسٹریلیا اور پاکستان کے نشانات 111 ہوں لیکن پہلے نمبر پر آسٹریلیا ہوگا اوراس کا مطلب یہ ہوا کہ پاکستان ایک درجہ ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آجائے گا۔ تیسری صورت میں اگر سری لنکا کی آسٹریلیا پر جیت 0-2 سے ہو، انگلینڈ نے پاکستان کو 2-1 سے ہرادیا اور ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 0-2 سے شکست دی تو انگلینڈ اور ہندوستان کے نشانات 110 ہوں گے۔تاہم اس طرح انگلینڈ پہلے نمبرپر ہوگی جس کے بعد ہندوستان اورتیسرا نمبر آسٹریلیا کا ہوگا اس صورت میں پاکستان موجودہ نمبر3 سے چوتھے مقام پر چلا جائے گا۔آخر میں اگر انگلینڈ نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دی اور ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 0-3 سے ہرایا تو پھر ہندوستان اور انگلینڈ دونوں کے نشانات برابر ہوکر 112 ہوں گے لیکن ہندوستان پہلے نمبرپر فائز ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT