Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان اور یوروپی یونین کے ثالثوں کا اجلاس

ہندوستان اور یوروپی یونین کے ثالثوں کا اجلاس

اعلیٰ سطح پر آزادانہ تجارت معاہدہ پر تبادلۂ خیال ، وسط نومبر میں ملاقات کا امکان

نئی دہلی ۔ 18 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور یوروپی یونین کے اعلیٰ سطحی ثالثوں کا ایک اجلاس آئندہ ماہ نئی دہلی میں منعقد ہوگا جس میں آزادانہ تجارت معاہدہ پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا اور طویل عرصہ سے تعطل کا شکار مذاکرات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا ۔ یہ مذاکرات آزادانہ تجارت معاہدہ کے بارے میں مقرر تھے ۔ امکان ہے کہ اجلاس نومبر کے وسط میں منعقد کیا جائے گا ۔ یوروپی یونین کے سفیر برائے ہندوستان تھامس کوزلووسکی نے کہاکہ اعلیٰ سطحی ثالثوں کی ملاقات وسط نومبر میں ممکن ہے ۔ ہمیں ہندوستان کی بحیثیت شراکت دار ضرورت ہے اور اس سلسلے میں مقامی دانشور کل ایک اجلاس کے میزبان بھی ہوں گے ۔ اُن کا تبصرہ نمایاں اہمیت رکھتا ہے کیونکہ مجوزہ ہند۔ یوروپی یونین وسیع البنیاد تجارت اور سرمایہ کاری معاہدہ میں کئی رکاوٹیں دیکھی گئی ہیں جس کی وجہ سے اہم مسائل پر بڑے پیمانے پر اختلافات ہیں۔ جیسے کہ انٹلیکچول پراپرٹی رائیٹس اور آٹو موبائیل و اسپرٹس پر ٹیکس میں تخفیف وغیرہ چودھویں ہند۔یوروپی یونین چوٹی کانفرنس کا جاریہ سال انعقاد گزشتہ چوٹی کانفرنس کی بہ نسبت مختلف ہوگا کیونکہ پہلی بار ہندوستان اور یوروپی یونین فطری شراکت داری کے مسئلہ پر غور کریں گے جیسا کہ مشترکہ اعلامیہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ جمہوریت اور اقدار پر مبنی اصولوں کی بنیاد پر بین الاقوامی نظام قائم کیا جائے گا اور اب اُن اقدار میں انقلابی تبدیلی لائی جائے گی جو واضح طورپر مفادات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ہندوستان اور یوروپی یونین کی شراکت داری پیشگی نظریہ کی بنیاد پر ہوگی ۔ کوزلووسکی نے کہاکہ ہندوستان ۔ یوروپی یونین تعلقات غیریقینی دنیا میں استحکام کا ایک عنصر ہوسکتے ہیں۔ وہ انڈیا انٹرنیشنل سنٹر پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان کے لئے یوروپی یونین سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور بریکزٹ کے بعد یہ اور بھی بڑا ہوجائے گا ۔ آزادانہ تجارت معاہدہ پر مذاکرات کے احیاء کے بارے میں یوروپی یونین کے سفیر نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ ایک وسیع البنیاد اور جامع آزادانہ تجارت معاہدہ طئے پائے ۔ یہ یوروپی یونین اور ہندوستان دونوں کی کامیابی ہوگی ۔ اعلیٰ سطحی ثالث جلد ہی غالباً وسط نومبر میں نئی دہلی میں ملاقات کریں گے اور آزادانہ تجارت معاہدہ کی سمت پیشرفت کی اُمید کی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT