Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان آج آسٹریلیا کے خلاف سیریز پر قبضہ کا خواہاں

ہندوستان آج آسٹریلیا کے خلاف سیریز پر قبضہ کا خواہاں

وارنر اور میکس ویل سے بہتر مظاہرہ کی اُمید
روہت شرما ، کیدار جئے دیو اور منیش پانڈے پر توجہ مرکوز
اندورکی وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ، مقابلہ کا آغاز دوپہر 1:30 بجے ہوگا

اندور۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) متوازن اور جارحانہ بولنگ شعبہ کے ساتھ پُر اعتماد ہندوستانی ٹیم کل یہاں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ونڈے میں کامیابی کے ساتھ پانچ مقابلوں کی سیریز پر قبضہ کیلئے کوشاں ہوگی۔ ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے گزشتہ مقابلے میں 252 رنز کا دفاع کرنا ہندوستانی ٹیم کیلئے آسان نہیں تھا، لیکن ہندوستانی بولروں نے خاص کر اسپنرس نے بہتر مظاہرہ کے ذریعہ ٹیم کو ایک شاندار کامیابی دلوائی ہے۔ کلدیپ یادو اور یوزیندرا چہل نے آسٹریلیائی بیٹسمنوں کو پریشان کررکھا ہے جبکہ ٹاپ آرڈر پر بھونیشور کمار اور جسپریت بومرا نے بھی حریف ٹیم کی پریشانیوں میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے یقینی طور پر آسٹریلیا کے خلاف ایک اور سیریز کامیابی کی سمت بہتر قدم اٹھالیا ہے۔ ہندوستان کیلئے جہاں ٹاپ آرڈر ناکام ہوئے تو وہیں مڈل آرڈر نے ٹیم کو سہارا دیا جبکہ کولکتہ میں بولروں نے ٹیم کو کامیابی دلوائی ہے۔ ہندوستانی سلیکٹروں نے آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی تین مقابلوں کیلئے ٹیم کا انتخاب کیا ہے جس میں جنوبی آفریقہ کے دورہ پر اے ٹیم کی نمائندگی کرنے والے منیش پانڈے اور جئے دیو یادو کو بہتر مظاہروں کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تاہم ابتدائی دو مقابلوں میں وہ خاطر خواہ مظاہرے نہیں کرپائے ہیں، حالانکہ جئے دیو نے اپنی بیٹنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا لیکن ان میں استقلال کا فقدان ہے۔ ہاردک پانڈیا خود کو ایک بہترین آل راؤنڈر کے طور پر سیریز بہ سیریز منوا رہے ہیں۔ یہاں 70 گز کی مختصر باؤنڈری بیٹسمنوں کو زیادہ رنز اسکور کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ ہندوستان کے لئے ویراٹ کوہلی 211 اور اجنکیا رہانے 188 رنز کی گزشتہ برس نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں اننگز کھیلی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے لئے ابتدائی دو مقابلوں میں ڈیوڈ وارنر کا آغاز میں ناکام ہونا بڑا نقصان ثابت ہوا ہے لہذا مہمان ٹیم کا انتظامیہ وارنر سے اننگز کے آغاز میں بہتر مظاہرے اور مڈل آرڈر میں آل راؤنڈر گلین میکس ویل سے بہتر مظاہرہ کی امید کررہا ہے تاکہ اس مقابلے میں کامیابی کے لئے یہ دو اسٹار کھلاڑی اہم رول ادا کریں۔ بولنگ میں نیتھن کلٹر نائی نے سابق عظیم بولر گلین میک گرا کی طرح اپنی بہتر لائن اینڈ لایتھ سے بیٹسمنوں کو پریشان رکھا ہے جن کے ساتھ پیاٹ کمنس نے بھی بہتر مظاہرہ کیا ہے تاہم اننگز کے درمیانی اوورس میں بولنگ کیساتھ بیٹنگ میں مہما

TOPPOPULARRECENT