Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان اے خاتون ٹیم کو مسلسل دوسری شکست

ہندوستان اے خاتون ٹیم کو مسلسل دوسری شکست

ممبئی۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اے خاتون ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی20 پریکٹس میچ میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہندوستان اے خاتون ٹیم پہلے پریکٹس میچ میں45 رنز سے شکست برداشت کی تھی اور مآج دوسرے پریکٹس میچ میں اسے چھ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ہندوستان اے خاتون ٹیم20 اوورمیں نو وکٹ پر85 رنز ہی بنا پائی۔پریکٹس میچ ہونے کی وجہ سے انگلینڈ نے پورے20 اوورس کھیلے اور چار وکٹ پر210 رنز بنائے ۔انگلینڈ نے 8.3 اوور میں ہی ہدف حاصل کر لیا تھا۔انڈیا اے خاتون ٹیم کی اننگز میں صرف دو بیٹس ویمنس ہی دہرے ہندسے میں پہنچ سکیں جبکہ چار کھلاڑیوں کا کھاتہ بھی نہیں کھلا۔بائیں ہاتھ کی فاسٹ بولر کیٹی جارج نے ہیٹ ٹرک سمیت چار وکٹ حاصل کئے ۔انہوں نے تین اوور میں صرف چھ رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔جارج نے اننگز کے چوتھے اوور میں دوسری، تیسری اور چوتھی گیند پر دیالن ھیم لتا، ھرلین دیول اور مونیکا داس کے وکٹ لے کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ویلاسوامي ونیتا نے51 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے40 رنز اور اروندھت ریڈی نے 12 گیندوں میں ناٹ آوٹ 10 رن بنائے ۔ہندوستان اے خاتون ٹیم کی اننگز میں11 اضافی رنزکا بھی تعاون رہا۔انگلینڈ کے لئے کپتان ڈینیل وائٹ نے 46، ٹیمي بیومونٹ نے 31، نیٹلی شور نے 54، ایمی جونز نے 21 اور ایلس ڈیوڈسن نے ناٹ آؤٹ26 رن بنائے ۔شانتی کماری نے 34 رن پر دو وکٹ لئے ۔انگلینڈ کی ٹیم اب ہندستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے ساتھ22 مارچ سے شروع ہونے والی سہ رخی ٹوئنٹی20 سیریز میں حصہ لے گی۔

TOPPOPULARRECENT