Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان بیڈمنٹن چمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں داخل

ہندوستان بیڈمنٹن چمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں داخل

حیدرآباد ۔19 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) یہاں گچی باؤلی کے انڈور اسٹیڈیم میں رواں بیڈمنٹن ایشیاء ٹیم چمپیئن شپ میں میزبان ہندوستان کے شاندار مظاہروں اور فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور آج اس نے سابق چمپیئن ملیشیاء کو شکست دیتے ہوئے ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ ہندوستانی کھلاڑی ایچ ایس پرنائے نے سنسنی خیز مقابلہ میں حریف کھلاڑی ٹیکزی کو 21-12,22-20 سے شکست دیتے ہوئے ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا ہے اور کل سیمی فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT