Tuesday , December 11 2018

ہندوستان تجارت کیلئے مشکل ترین ملک

نئی دہلی ۔ 5 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان تجارت کیلئے سب سے مشکل ترین ملک بنتا جارہا ہے ، اس کے بعد انڈونیشیا اور فلپائن بھی تجارت کیلئے مشکل ترین ممالک قرار دیئے گئے ہیں۔ مارکیٹنگ فورم (ایس پی اے جی ایشیا) کی جانب سے کروائے گئے سروے میں بتایا گیا کہ تھائی لینڈ اور ملایشیا بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں فراہم کر رہے ہیں۔ ہندوستا

نئی دہلی ۔ 5 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان تجارت کیلئے سب سے مشکل ترین ملک بنتا جارہا ہے ، اس کے بعد انڈونیشیا اور فلپائن بھی تجارت کیلئے مشکل ترین ممالک قرار دیئے گئے ہیں۔ مارکیٹنگ فورم (ایس پی اے جی ایشیا) کی جانب سے کروائے گئے سروے میں بتایا گیا کہ تھائی لینڈ اور ملایشیا بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں فراہم کر رہے ہیں۔ ہندوستان میں کانگریس زیر قیادت مخلوط حکومت کی دوسری میعاد تکمیل پارہی ہے۔ اس کی کارکردگی نے تجارتی شعبہ کو مایوس کردیا ہے۔ حکومت کی پالیسی مخلوط ہوچکی ہے ۔ فیصلہ سازی کے عمل میں سست رفتاری کے نتیجہ میں مائیکرو معاشی صورتحال کمزور پڑ گئی ہے۔ خسارہ میں اضافہ اور تجارتی پیداوار گھٹ گئی۔ہندوستان میں شرح سود سب سے زیادہ ہے۔ صارفین کا افراط زر بھی بڑھا ہوا ہے۔ اس سروے میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان سیاسی جوکھم بھرا ملک ہے جسے پاکستان اور چین کی جانب سے خطرات لاحق ہیں۔

TOPPOPULARRECENT