Tuesday , April 24 2018
Home / Top Stories / ہندوستان جنگ مسلط کردے گا : فاروق عبداللہ

ہندوستان جنگ مسلط کردے گا : فاروق عبداللہ

لدھیانہ ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام) : نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے آج خبردار کیا کہ اگر پاکستان نے دہشت گردوں کو روانہ کرنا بند نہیں کیا تو ہندوستان خاموش نہیں رہے گا ۔ اور پاکستان پر جنگ مسلط ہوجائے گی ۔ انہوں نے یہ ریمارک آج جموں میں ایک فوجی کیمپ پر جیش محمد کے دہشت گردوں کے حملے کے بعد کیے ہیں ۔ اس حملے میں دو جونیر کمشینڈ آفیسرس ہلاک دیگر 6 زخمی ہوئے ہیں ۔ فارروق عبداللہ نے کہا کہ اگر پاکستان دہشت گردوں کو مسلسل بھیجتا رہے گا تو ہندوستان خاموش نہیں بیٹھے گا بلکہ اس کے خلاف جنگ شروع کرے گا ۔ فاروق عبداللہ نے پاکستان سے کہا کہ وہ دہشت گردوں کو سرحد پار روانہ کرنا بند کردے اور ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کرے ۔۔

TOPPOPULARRECENT