Tuesday , December 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان خطاب کا مضبوط دعویدار : محمد یوسف

ہندوستان خطاب کا مضبوط دعویدار : محمد یوسف

کراچی ۔15 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں میزبان ٹیم ہندوستان کے بیٹنگ شعبہ کو انتہائی طاقتور بیٹنگ شعبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی یہی طاقت مہندرسنگھ دھونی کی ٹیم کو خطاب کی مضبوط دعویدار بناتی ہے ۔ محمد یوسف نے کہاکہ ہندوستان کو ایک طاقتور بیٹنگ شعبہ دستیاب ہے جو بہ آسانی ہمالیائی اسکور کا کامیاب تعاقب کرسکتا ہے جو اسے ورلڈ کپ میں خطاب بھی دلواسکتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ 2011 ء میں ہندوستان اپنی سرزمین پر ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا ہے اور ممکن ہے کہ ٹوئنٹی 20 میں بھی وہ خطاب حاصل کرنے والی پہلی میزبان ٹیم کا اعزاز حاصل کرلے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی وکٹوں پر 140 یا 150 رنز کا دفاع کرنا بولروں کیلئے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT