Saturday , December 16 2017
Home / پاکستان / ہندوستان دو ہزار نیوکلئیر وار ہیڈس بنانے کا اہل : پاکستان کا تجزیہ

ہندوستان دو ہزار نیوکلئیر وار ہیڈس بنانے کا اہل : پاکستان کا تجزیہ

اسلام آباد 10 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے تجزیہ کیا ہے کہ ہندوستان کے پاس اتنا درکار مواد ہے کہ وہ زائد از 2,000 نیوکلئیر ہتھیار تیار کرسکتا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ پاکستان کے حکمت عملی پروگرام کی اعلی ترین پالیسی ساز ادارہ نیشنل کمان اتھاریٹی نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان کا نیوکلئے پروگرام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور تنازعہ حل کرنے کے میکانزم کی عدم موجودگی سے علاقہ کا حکمت عملی توازن بگڑ رہا ہے ۔ اخبار ڈان کی اطلاع کے بموجب اتھاریٹی نے کہا کہ صورتحال کی وجہ سے پاکستان مکمل مزاحمتی صلاحیتیں برقرار رکھنے پر مجبور ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اندازوں کے مطابق ہندوستان کے پاس ہتھیاروں کی تعداد بہت کم بتائی جا رہی ہے جبکہ صورتحال اس کے مغائر ہے اور ہندوستان کے پاس جو مواد اور سامان ہے اس کے نتیجہ میں وہ 2000 نیوکلئیر وارہیڈس تیار کرسکتا ہے ۔ اس دوران پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ہم تمام مسائل بشمول کشمیر پر بغیر کسی شرط کے مذاکرات کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے مشروط بات چیت کو قبول کرنے سے انکار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT