Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان ریکارڈ چوتھی مرتبہ عالمیچمپئن

ہندوستان ریکارڈ چوتھی مرتبہ عالمیچمپئن

 

ماؤنٹ مانگ نیوئی۔3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں ہندوستان نے شاندار آل راؤند کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ عالمی چیمپیئن بن گیا۔ہندوستان کی جانب سے اوپنر منجوت کالرا نے شاندار سنچری اسکور کی جو کہ کامیابی میں کلید ثابت ہوئی۔اس فتح کے ساتھ ہی ہندوستان سب سے زیادہ مرتبہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والا ملک بن گیا، اس قبل ہندوستان اور آسٹریلیا تین مرتبہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ چیمپیئن بن چکا ہے۔ماؤنٹ مانگ نیوئی میں کھیلے گئے 12ویں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے درست ثابت نہیں ہوا۔ہندوستانی بولروں نے ٹورنمنٹ میں اپنے شاندار مظاہروں کو فائنل میں بھی جاری رکھتے ہوئے آسٹریلیا کو آزادانہ طور پر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا اور دباؤ کی وجہ سے وقفے وقفے سے اس کی وکٹیں گرتی رہیں، اور سوائے جوناتھن مرلو کے کوئی بھی بیٹسمین نمایا کارکردگی نہیں دے سکا۔جوناتھن مرلو نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پرم اپل 34، جیک ایڈورڈز نے 28 اور نیتھن مک سوینی نے 23 رنز بنائے اور پوری آسٹریلیائی ٹیم 216 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ہندوستان کی جانب سے ایشان پوریل، کملیش نگرکوٹی، انوکل رائے اور شوا سنگھ نے فی کس2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شوم ماوی نے ایک وکٹ حاصل کی۔چیمپیئن بننے کے لئے 217 رنز کے تعاقب میں ہندوستانی اوپنرز کا آغاز انتہائی متاثر کن رہا اور انہوں نے پہلی وکٹ پر 71 رنز اسکور کیے۔ منجوت کالرا نے 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 101 رنز بنا کر ٹیم کو چوتھی مرتبہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا چیمپیئن بنا دیا۔دیگر بیٹسمینوں میں ہارویک دسائی نے 47 اور کپتان پرتھوی شا نے 29 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ول سدرلینڈ اور پرم اپل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہندوستانی کھلاڑی شبھمن گل کو ٹورنمنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا جبکہ شاندار سنچری اسکور کرنے والے اوپنر منوج کلرا کو مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل ہواہے۔ آسٹریلیا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا جبکہ ہندوستان نے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو 203 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT