Sunday , April 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان سرمایہ کاروں کی جنت ‘ نوجوانوں کو مواقع ملنے چاہئیں ‘ کے ٹی آر

ہندوستان سرمایہ کاروں کی جنت ‘ نوجوانوں کو مواقع ملنے چاہئیں ‘ کے ٹی آر

حیدرآباد۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) وزیر صنعت کے ٹی آر نے ’ہندوستان کو سرمایہ کاروں کیلئے جنت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو وینچر کیاپٹلسٹ کے بجائے اڈوینچر کیاپٹلسٹ کے طرز پر ابھرنے کا مشورہ دیا۔ حیدرآباد میں بزنس عالمی چوٹی کانفرنس سے قبل جی ای ایس کے دوستانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ نیتی آیوگ اور ٹی جی آئی ایس کے نے مشترکہ طور پر اس اجلاس کا انعقاد کیا تھا۔ اجلاس میں بی وی موہن ریڈی، نوبل ایوارڈ یافتہ کیلاش ستیارتھی کے علاوہ نوجوان صنعت کاروں نے شرکت کی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ میں صنعتوں کے قیام کیلئے کافی مواقع اور سہولتیں دستیاب ہیں۔ حکومت نے نئی صنعتی پالیسی کا اعلان کیا ہے جو متاثرکن ہے۔ حکومت کی جانب سے سنگل ونڈو کے تحت اندرون 2 ہفتے منظوریاں دی جارہی ہیں۔ وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت اس کے نوجوان ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ نوجوان آبادی ہندوستان میں ہے ۔ ہندوستان کیلئے دنیا میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا بہترین موقع ہے کیونکہ ہندوستان کا ٹائم چل رہا ہے۔ اس سے کتنا فائدہ اُٹھاتے ہیں، اس کا ہماری سوچ پر انحصار ہے۔ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے بے چین ہیں انہیں مواقع ملنے چاہئے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ حکومت کے ٹی ایس آئی پاس کی ساری دنیا میں ستائش ہورہی ہے۔ ایز آف ڈوئنگ بزنس میں تلنگانہ کو سرفہرست مقام حاصل ہوا ۔ نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے کے ٹی آر کی ستائش کی اور کہا کہ ملک کو کے ٹی آر جیسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جن کی سوچ مثبت ہے۔ ارادے پختہ ہیں اور عزائم بلند ہیں۔ انہوں نے کے ٹی آر کو ڈائنامک لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص میں تمام خوبیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر کی تقریر سنتے ہوئے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ ایک ماہر فن کی تقریر سن رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT