Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / ہندوستان سلامتی کونسل کی نشست کے دوبارہ حصول کا خواہاں

ہندوستان سلامتی کونسل کی نشست کے دوبارہ حصول کا خواہاں

اقوام متحدہ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان، اقوام متحدہ کے اہم انسانی حقوق ادارے کی مسلسل دوسری میعاد کے لئے کوشاں ہے جس کیلئے آئندہ ماہ رائے دہی مقرر ہے۔ ہندوستان فی الحال 47 رکنی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ایک رکن ہے۔ اس کی میعاد 31 ڈسمبر 2014ء کو ختم ہوجائے گی۔ ہندوستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نشست کیلئے دوبارہ انت

اقوام متحدہ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان، اقوام متحدہ کے اہم انسانی حقوق ادارے کی مسلسل دوسری میعاد کے لئے کوشاں ہے جس کیلئے آئندہ ماہ رائے دہی مقرر ہے۔ ہندوستان فی الحال 47 رکنی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ایک رکن ہے۔ اس کی میعاد 31 ڈسمبر 2014ء کو ختم ہوجائے گی۔ ہندوستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نشست کیلئے دوبارہ انتخاب کی کوشش کررہی ہے۔ یہ میعاد 2015-17ء ہوگی اور انتخابات اکتوبر میں منعقد کئے جائیں گے جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 69 واں اجلاس جاری ہوگا۔ ہندوستانی سفارت خانہ برائے اقوام متحدہ کے بیان کے بموجب ہندوستان کا مقابلہ ایشیا گروپ کے زمرے میں ہوگا جس کیلئے 4 نشستوں پر رائے دہی مقرر ہے۔ ایشیا گروپ کی نشستوں کیلئے اُمیدوار دیگر ممالک میں بنگلہ دیش، قطر، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا شامل ہیں۔ رکن ممالک کی تائید ہندوستانی امیدواری کے لئے انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں انتہائی قابل ستائش ہوگی۔ ہندوستانی سفارت خانہ نے اپنے ایک بیان میں یہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کے رکن ممالک کو ہندوستان کو سلامتی کونسل کی 3 سالہ میعاد کے لئے دوبارہ منتخب کرنا چاہئے۔ جنرل اسمبلی کے ارکان راست اور خفیہ رائے دہی دونوں میں سے کوئی بھی طریقہ اختیار کرسکتے ہیں۔ انہیں تمام مرکزی موضوعات پر جو انسانی حقوق کے مسائل سے متعلق ہوں اور اسی سے متعلق صورتِ حال پر تبادلہ خیال کا اختیار حاصل ہے، جن پر سال بھر توجہ دینا ضروری ہو۔گزشتہ سال جنرل اسمبلی نے 14 ممالک بشمول چین، سعودی عرب اور روس کو کونسل کی خدمت کے لئے منتخب کیا تھا۔ کونسل کی ویب سائیٹ کے مطابق جنرل اسمبلی رکن ممالک کے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ میں ادا کردہ کردار کو رائے دہی کے وقت پیش نظر رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں امیدواروں کی مقصد سے وابستگی کو بھی پیش نظر رکھا جاتا ہے۔ کونسل کے رکن ممالک تین سال کے لئے اس نشست پر فائز رہتے ہیں۔ وہ مسلسل دوسری میعاد کیلئے انتخاب کے مستحق ہیں ۔ کونسل کی رکنیت جغرافیائی مساویانہ تقسیم کی بنیاد پر مقرر کی جاتی ہے۔ افریقہ اور ایشیائے کوچک کے لئے 13 نشستیں ،لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کیلئے 8 نشستیں ، مغربی یوروپ کے لئے 7 نشستیں اور مشرقی یورپ کے لئے 6 نشستیں مختص ہیں۔

TOPPOPULARRECENT