Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / ہندوستان سنسنی خیز مقابلہ میں 1 رن سے کامیاب

ہندوستان سنسنی خیز مقابلہ میں 1 رن سے کامیاب

بنگلورو ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے سنسنی خیز مقابلہ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ایک رن سے کامیابی حاصل ہوئی۔ ہندوستان کے 146/7 کے جواب میں بنگلہ دیش نے اچھی شروعات کی لیکن مقررہ 20 اوورس میں وہ 145/9 بنا سکی۔ آخری دو اوورس تجسس سے بھرپور رہے یہاں تک کہ آخری گیند پر کامیابی کیلئے بنگلہ دیش کو صرف 2 رنز کی ضرورت تھی لیکن شواگاتو ہوم شاٹ نہیں لگا پائے اور میچ ہندوستان کے حق میں چلا گیا۔ پانڈیا کی آخری گیند پر رن لینے کی اس کوشش میں مستفیض الرحمن رن آوٹ ہوگئے۔ اس سے پہلے 19 واں اوور جسپریت بمرا نے ڈالا اور اس وقت بنگلہ دیش کو 12 گیندوں میں 17 رنز کی ضرورت تھی لیکن انہوں نے بہترین بولنگ کی اور اسکور کو آگے بڑھنے نہیں دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہندوستان کے اب 4 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ جدول میں دوسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ قبل ازیں ہندوستانی بیٹسمین آج متاثر کن مظاہرہ نہیں کر پائے اور رائنا نے 23 گیندوں میں 30 سب سے زیادہ رنز بنائے۔ ویراٹ کوہلی نے 24 گیندوں میں 24 رنز بنائے اور یہ بھی خصوصیت رہی کہ آج انہوں نے ایک چھکا لگایا لیکن ایک بھی باونڈری نہیں لگائی۔ دھون نے 22 گیندوں میں 23 رنز بنائے۔ اشون (2/20 ) کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

بنگلہ دیش پر ہندوستان کی فتح
وزیراعظم مودی کی مبارکباد
نئی دہلی ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ہندوستان کی ٹیم کو بنگلہ دیش پر ایک رن کی سنسنی خیز کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی ستائش بھی کی اور کہا کہ اس نے کافی متاثرکن مظاہرہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT