Monday , December 18 2017
Home / دنیا / ہندوستان سیاحوں کیلئے محفوظ ،روس کی وضاحت

ہندوستان سیاحوں کیلئے محفوظ ،روس کی وضاحت

کیلنگیوٹ ۔ /29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گوا میں روسی انفارمیشن سنٹر کی سربراہ نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان اور گوا کو روسی سیاحوں کیلئے محفوظ مقام کی فہرست سے حذف نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکام نے ہندوستان یا گوا کو محفوظ سیاحتی فہرست کے بارے میں غوروخوص نہیں کیا اور ان کے پہلے کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ حکومت روس نے اپنے سیاحوں کو جن ممالک کے محفوظ ہونے کی سفارش کی ہے ان میں ہندوستان یا گوا شامل نہ ہونے کی اطلاع بھی درست نہیں ۔ انہوں نے گوا آنے والے سیاحوں کیلئے روس کی جانب سے جو واضح ہدایات جاری کی گیئں ہیں اس کے بعض حصوں کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ روسی فیڈریشن پارلیمنٹ کی ڈپٹی اسپیکر نے اپنے شہریوں کیلئے نئے سیاحتی مقامات جیسے کیوبا ، جنوبی ویتنام اور جنوبی چین کی نشاندہی کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT