Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان سی ڈبلیو جی میںبہتر مظاہرے کیلئے پُرعزم

ہندوستان سی ڈبلیو جی میںبہتر مظاہرے کیلئے پُرعزم

گلاسگو۔24جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ میں مایوس کن مظاہروں کے بعد ہندوستانی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمس ( سی ڈبلیو جی) میں بہتر مظاہرے کیلئے کوشاں ہے ۔ جیسا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہندوستانی ٹیم کل اپنا افتتاحی مقابلہ درجہ بندی میں خود سے نیچے رہنے والی ٹیم ویلس کے خلاف کھیلے گی ۔ گروپ اے میں ہندوستان کے ہمراہ ویلس ‘ اسکاٹ لینڈ ‘ جنوبی افریقہ اور عالمی چمپئن و گولڈ میڈلسٹ آسٹریلیا موجود ہے ۔ سردار سنگھ کی زیرقیادت ہندوستانی ہاکی ٹیم کو افتتاحی مقابلہ میں ایک آسان حریف کے خلاف مقابلہ ہے ۔ جب کہ دوسرے مقابلے میں بھی اسے سخت جدوجہد کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ دوسری جانب گروپ بی میں انگلینڈ ‘ نیوزی لینڈ ‘ ملائیشیا ‘ کینیڈا اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے درمیان گروپ مرحلے کے مقابلے ہوں گے جس کے بعد گروپ کی دو سرفہرست ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کی مستحق ہوگی ۔

ویلس کے خلاف افتتاحی مقابلے کے بعد 26جولائی کو ہندوستان کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہوگا جب کہ 29جولائی کو ہندوستان کو عالمی چمپئن اور گولڈ میڈلسٹ آسٹریلیا کے خلاف سخت چیلنج درپیش رہے گا جس کے بعد 31جولائی کو ہندوستان اپنے گروپ مرحلے میں آخری مرحلہ 31جولائی کو کھیلے گا ۔ ہندوستانی ٹیم کوشاں ہے کہ ویلس اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف واضح فرق سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف سخت مقابلوں کے نتائج کو بہتر بنایا جاسکے اور گروپ مرحلے میں سرفہرست رہتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرے ۔ گروپ اے سے آسٹریلیا اور ہندوستان کو گروپ مرحلے میں رسائی کیلئے پسندیدہ موقف حاصل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT