Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان سے برقی درآمد کا منصوبہ ترک

ہندوستان سے برقی درآمد کا منصوبہ ترک

مودی حکومت کے تحت معاملہ کیسے آگے بڑھایا جاسکتا ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد، 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) توانائی کی قلت سے دوچار پاکستان کا ہندوستان سے 4,000 میگاواٹ برقی کی درآمدگی کا منصوبہ روک دیا گیا ہے جبکہ ہندوستان میں مخالف پاکستان اور انتہاپسند احساسات بڑھنے لگے ہیں، میڈیا کی رپورٹ میں یہ بات کہی گئی۔ وزارت آب اور برقی کے ایک سینئر عہدہ دار نے اخبار ’ڈان‘ کو بتایا کہ ’’ہم کس طرح (ہندوستان سے) برقی درآمد کا معاملہ آگے بڑھا سکتے ہیں جبکہ ہندوستان میں ارباب مجاز شدت سے مخالف پاکستان موقف اختیار کررہے ہیں‘‘۔ انھوں نے کہا کہ نریندر مودی نظم ونسق نہ صرف پاکستان کے خلاف عقاب صفت موقف اختیار کررہا ہے بلکہ مذاکرات کی میز پر آنے سے انکار بھی کررہا ہے اور پاکستانی دورہ کنندگان بشمول سنگرس، مصنفین اور اسپورٹس مین پر حملے کیلئے انتہا پسند گروپوں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT