Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان سے بھینس کے گوشت کی برآمد میں زبردست اضافہ

ہندوستان سے بھینس کے گوشت کی برآمد میں زبردست اضافہ

نئی دہلی 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں بیف کے استعمال پر جاریہ تنازعہ کے تناظر میں ایک سرکردہ تحقیقاتی ادارہ نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ آئندہ 5 سال کے دوران بھینس کے گوشت کی برآمد 40 ہزار کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ انڈین بفیلو میٹ اکسپورٹ انڈسٹری پر کریڈٹ ریٹنگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوشن کی ایک مطالعاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھینس کے گوشت کی برآمد میں سالانہ 8 فیصد کا اضافہ ہورہا ہے جوکہ خوش آئند ہے۔ بین الاقوامی مارکٹ میں بھینس کے گوشت کی زبردست طلب ہے اور ہندوستان میں یہ گوشت سستے داموں پر دستیاب ہوتا ہے جس کے باعث درآمد کو فروغ حاصل ہورہا ہے۔ ممکن ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے اکسپورٹرس برازیل اور آسٹریلیا سے بھی ہندوستان اس معاملہ میں آگے بڑھ جائے گا جس کے باعث ہندوستان کو زبردست آمدنی حاصل ہوگی۔ اگر ہندوستان گزشتہ 20 سال سے گوشت برآمد کررہا ہے لیکن حالیہ برسوں میں غیرمعمولی تیزی آگئی ہے کیونکہ ہندوستان میں بھینسوں کی افزائش زیادہ اور گوشت کا استعمال بہت کم ہے۔

TOPPOPULARRECENT