Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان سے سیریز، پاکستان کو اپنے حالات بہتر کرنے ہوں گے :بندرا

ہندوستان سے سیریز، پاکستان کو اپنے حالات بہتر کرنے ہوں گے :بندرا

نئی دہلی۔24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانیکرکٹ بورڈ کے سابق صدر آئی ایس بندرا نے کہنا ہے کہ ہند۔پاک دوطرفہ کرکٹ بہت ضروری ہے لیکن اس کے لئے پاکستان کو اپنے حالات بہتر کرنے ہونگے کیونکہ یہ کرکٹ کسی تیسرے مقام پر نہیں کھیلی جاسکتی۔ آئی ایس بندرا اس وقت پنجاب کرکٹ اسوسی ایشن کے چیرمین ہیں ۔ آئی ایس بندرا نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہند۔پاک سیریز نہ ہونے کی وجہ سیاسی نہیں بلکہ بی سی سی آئی کی اپنی اندرونی سیاست ہے کیونکہ اس کا زی ٹی وی سے مقدمہ چل رہا ہے جس کا کنٹریکٹ بی سی سی آئی نے ختم کردیا تھا۔ آئی ایس بندرا کے بموجب ہند۔پاک سیریز بین الاقوامی کرکٹ کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ایشیز سے بھی بڑی سیریز ہے لیکن پاکستان سے دوطرفہ سیریز اسی وقت ہوگی جب پاکستان کے حالات ٹھیک ہونگے اور آئی سی سی وہاں تمام ٹیموں کو بھیجنے کی منظوری دے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ سیریز کا مطلب یہ نہیں کہ آپ شارجہ میں جاکر کھیل لیں۔دوطرفہ کا مطلب یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم ہندوستان  آئے اور ہندوستانی ٹیم پاکستان جائے۔ آئی ایس بندرا نے کہا کہ ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ مل کر دو عالمی کپ کی میزبانی کی ہے اور انھیں اس بات کا بہت افسوس ہوا تھا جب سری لنکائی ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان کو 2011 کے عالمی کپ کی مشترکہ میزبانی سے الگ کردیا گیا تھا۔ اگرچہ زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا لیکن آئی سی سی نے اپنے میچ عہدیداروں کی سکیورٹی کی ضمانت نہ لیتے ہوئے انھیں پاکستان نہیں بھیجا تھا۔

TOPPOPULARRECENT