Wednesday , June 20 2018
Home / پاکستان / ہندوستان سے کشمیرواپس لے کے رہیں گے

ہندوستان سے کشمیرواپس لے کے رہیں گے

کراچی۔19اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کے خلاف ایک اور اشتعال انگیزی کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو کے صدر عہد کیا کہ ہندوستان سے کشمیر چھین لیا جائے گا ۔ بھٹو خاندان کے 26سالہ جانشین نے اپنے اولین جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کل کہا کہ جب وہ کشمیر کا مسئلہ اٹھاتے ہیں تو پورا ہندوستان چیخ اٹھتا ہے ‘ وہ جانتے ہیں کہ بھٹ

کراچی۔19اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کے خلاف ایک اور اشتعال انگیزی کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو کے صدر عہد کیا کہ ہندوستان سے کشمیر چھین لیا جائے گا ۔ بھٹو خاندان کے 26سالہ جانشین نے اپنے اولین جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کل کہا کہ جب وہ کشمیر کا مسئلہ اٹھاتے ہیں تو پورا ہندوستان چیخ اٹھتا ہے ‘ وہ جانتے ہیں کہ بھٹو تقریر کررہا ہے ‘ ہندوستانی اس کا کوئی جواب نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہندوستان سے کشمیر واپس لے لیں گے ۔

پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے مقبرہ کے قریب اپنے ہزاروں حامیوں کی تالیوں کی گونج میں انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گالیکن انہیں ہند۔ پاک مذاکرات کو مسئلہ کشمیر کا یرغمال نہیں بنانا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر میں امن چاہتے ہیں ‘ کشمیر کے بارے میں ان کے بیانات کا غلط مطلب اخذ نہیں کیا جانا چاہیئے ۔ بلاول بھٹو کو ملک کے آئندہ وزیراعظم سمجھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند اور ذرائع ابلاغ پاکستان پیپلز پارٹی کی شبیہہ مسخ کرنا چاہتے ہیں اور اس کی آواز کو کچل دینا چاہتے ہیں ‘ صرف اس لئے کہ پیپلز پارٹی کی آواز دنیا بھر میں سنی جاتی ہے ۔ یہ دوسری مرتبہ ہے جب کہ بلاول بھٹو نے برسرعام کشمیر کا تذکرہ کیا ہے ۔ گذشتہ ماہ بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی دوبارہ برسراقتدار آجائے تو وہ کشمیر کا ایک ایک انچ حصہ ہندوستان سے حاصل کرلے گی ۔

انہوں نے کہا کہ وہ مکمل کشمیر واپس لیں گے اور ایک انچ سرزمین بھی ہندوستان کے قبضہ میں نہیں رہنے دیں گے ۔ دوسرے صوبوں کی طرح یہ بھی پاکستان کی ملکیت ہے ۔ بلاول بھٹو نے جنہوں نے اپنے سیاسی کریئر کا حال ہی میں آغاز کیا ہے ‘ تیقن دیا کہ پارٹی کو چست اور درست بنائیں گے جس پر غریبوں اور کاشتکاروں کی حالات زار کی وجہ سے جو ملک کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں سخت تنقید کی جاتی ہے ۔ بلاول بھٹو سابق وزیر اعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کے فرزند ہیں جو دو مرتبہ ملک کی وزیراعظم رہ چکی ہیں ‘ انہیں 2007ء میں قتل کردیا گیاتھا ۔ ان کے والد آصف علی زرداری 2008سے 2013ء تک صدر پاکستان رہ چکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT