Thursday , December 13 2018

ہندوستان سے کشمیر و دیگر مسائل پر گفتگو :نواز شریف

لاہور ۔ 14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے معتمد خارجہ کے دورہ کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس دورہ میں تمام مسائل بشمول کشمیر پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا ۔ نواز شریف نے آج کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرس سے ملاقات میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم معتمد خارجہ ہندوستان کے دورہ کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ پاکستان اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن روابط کا خواہاں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہندوستانی معتمد خارجہ پاکستان کا دورہ کرتے ہیں تو اُن سے تمام مسائل بشمول کشمیر پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا ۔ نئے معتمد خارجہ ایس جئے شنکر کے دورہ پاکستان کا اعلان اُس وقت کیا گیا جب وزیراعظم نریندر مودی نے کل اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف اور دیگر آئی سی سی ورلڈ کپ میں حصہ لے رہے سارک ممالک کے سربراہان سے ربط قائم کیا۔ انھوں نے اس اہم مقابلے کیلئے تمام سربراہان سے نیک توقعات ظاہر کی تھی ۔ ہندوستان اور پاکستان کے مابین چھ ماہ سے تعطل کے بعد کرکٹ ڈپلومیسی کو اہم پیشرفت تصور کیا جارہا ہے ۔ ہندوستان نے اگسٹ میں معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت اُس وقت منسوخ کردی جب پاکستانی ہائی کمشنر نئی دہلی نے کشمیری علحدگی پسندوں سے ملاقات کی تھی ۔ ایک اہم پہلو یہ ہے کہ مودی نے نواز شریف کو اُس وقت فون کیا جب صدر امریکہ براک ا وباما نے وزیراعظم پاکستان سے ربط قائم کیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT