Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان صدیوں سے تحفظ ماحولیات میں آگے ،وزیراعظم مودی کا بیان

ہندوستان صدیوں سے تحفظ ماحولیات میں آگے ،وزیراعظم مودی کا بیان

نئی دہلی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تبدیلی ماحولیات پر عالمی چوٹی کانفرنس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان کو پوری دنیا کو دکھادینا چاہئے کہ وہ تحفظ ماحولیات میں صدیوں سے پوری دنیا سے آگے ہے۔ انہوں نے وزارت ثقافت سے اس سلسلہ میں ایک مقالہ تیار کرنے کی خواہش کی۔ انہوں نے وزارت کی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اگر

نئی دہلی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تبدیلی ماحولیات پر عالمی چوٹی کانفرنس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان کو پوری دنیا کو دکھادینا چاہئے کہ وہ تحفظ ماحولیات میں صدیوں سے پوری دنیا سے آگے ہے۔ انہوں نے وزارت ثقافت سے اس سلسلہ میں ایک مقالہ تیار کرنے کی خواہش کی۔ انہوں نے وزارت کی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اگر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہ ہندوستان نے کیسے تحفظ ماحولیات میںصدیوں سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ایک مقالہ تیار کیا جائے تو اسے اقوام متحدہ کی تبدیلی ماحولیات کانفرنس میں پیش کیا جاسکتا ہے جو جاریہ سال کے اواخر میں پیرس میں منعقد ہوگی۔ مرکزی وزیرمملکت برائے ثقافت مہیش شرما چوٹی کانفرنس میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم نے تجویز پیش حال ہی میں ترقی یافتہ دنیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حالانکہ ہندوستان نے کاربن گیس کا اخراج فی کس اعتبار سے بہت کم ہے اس کے باوجود ترقی یافتہ دنیا ہندوستان پر تنقید کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT