Thursday , December 13 2018

ہندوستان عالمی سطح پر شراکت داری کیلئے کوشاں: سشماسوراج

نئی دہلی ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج نے آج کہا کہ حکومت نے ساری دنیا میں ہندوستان کی شراکت داری اور دوستی کو فروغ دینے کیلئے تیز تر اقدامات شروع کئے ہیں۔ ہندوستان کی پارٹنر شپ کو ازسرنو تعمیر کرنے کی کوشش جاری ہے۔ لوک سبھا میں اپنے طور پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے بیرونی دوروں سے ایک محفوظ اور مستحکم فضاء قائم کرنے میں مدد ملی ہے۔ ہندوستان اپنے ترقیاتی مقاصد کے ساتھ عالمی ساجھیداری پر زور دے رہا ہے۔ بیرونی دوروں سے معاشی پیداوار کو فروغ دینے، سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ہمارے عوام کی طرززندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ امریکہ، مائنمار، آسٹریلیا ، فیجی اور نیپال کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بیان دیا ہے۔ سشماسوراج نے بیرونی دوروں کے دوران وزیراعظم کی عالمی قائدین سے ملاقات کی تفصیلات بھی پیش کی اور ان دوروں سے برآمد ہونے والے نتائج سے بھی واقف کرایا۔ گذشتہ 6 ماہ کے دوران این ڈی اے حکومت نے ہندوستان کے خارجی تعلقات میں نمایاں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT