Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / ہندوستان عظیم ملک بنے گا لیکن کوئی ہٹلر پیدا نہیں ہوگا :موہن بھاگوت

ہندوستان عظیم ملک بنے گا لیکن کوئی ہٹلر پیدا نہیں ہوگا :موہن بھاگوت

نئی دہلی ۔ /18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندو قوم پرستی فاشزم کے مترادف ہے ۔ اس تنقید پر گھبراکر آر ایس ایس کے سرسنچالک موہن بھاگوت نے آج کہا کہ ہندوستان ایک عظیم ملک یقیناً بنے گا لیکن اس عمل کے دوران یہاں کوئی ہٹلر پیدا نہیں ہوگا ۔ وہ ویدیک اسکول دیہو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے قدیم ممالک میں سے ایک ہے ۔ جیسے کہ ہم قدیم ہیں ۔ ہم باقی دنیا کیلئے بڑے بھائی کی طرح ہیں ۔ ہماری روحانیت اور عظیم سنتوں کی رہنمائی کی ایک مالا مال وراثت ہے ۔ ہندوستان یقینی طور پر بڑا اور عظیم ملک بنے گا ۔ تاہم اس عمل کے دوران کسی ہٹلر کو عروج حاصل نہیں ہوگا ۔ مہاتما گوتم بدھ پیدا ہوئے تھے ، شنکر اچاریہ اور سنت پیدا ہوں گے ۔ ہمارے پاس تمام ضروری وسائل موجود ہیں جن سے ایک عظیم سماج اور عظیم عوام پیدا ہوسکتے ہیں ۔ ماضی میں ہمارے لوگ سائبریا اور میکسیکو تک پھیلے ہوئے تھے لیکن ہم نے کبھی بھی زبردستی زمینوں پر قبضہ نہیں کیا ۔ ہم نے یوگا آیوروید ، ریاضی اور سائنس کی شکل میں علم کی روشنی پھیلائی ۔ کثیر تعداد میں لوگ بشمول مذہبی رہنما اور ورکاریس (ایک مذہبی فرقہ) اس افتتاحی تقریب میں شریک تھے اور پوری تقریب کے دوران بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگارہا تھے ۔ آر ایس ایس کے سربراہ حالیہ عرصہ میں کئی متنازعہ بیانات دے کر عوامی برہمی پر ان کی تاویل کرتے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT