Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان فیفا درجہ بندی میں ٹاپ 100سے باہر

ہندوستان فیفا درجہ بندی میں ٹاپ 100سے باہر

نئی دہلی ۔ 14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فٹبال ٹیم کو فیفا کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں 10مقامات کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے وہ سرفہرست 100ٹیموں کی صف سے باہر ہوچکی ہے ۔ فیفا کی تازہ ترین درجہ بندی میںہندوستان کا اب 107واں مقام ہے ۔ گذشتہ ماہ سنیل چھتری کی زیر قیادت ہندوستانی ٹیم 97ویں مقام پر تھی اور تازہ ترین درجہ بندی جاری ہونے کے دوران اس نے تین مقابلے کھیلے جس میں اسے دو فتوحات اور ایک مقابلہ ڈرا کرنا پڑا ۔ ہندوستان نے ماریشیس اور سینٹ کٹیز کو شکست دی تھی ‘ جبکہ نیویز کے خلاف اس کا مقابلہ ڈرا ہوا تھا ۔

 

افغان اسپنر رشید خان کی
بگ باش میں شرکت
اڈیلیڈ۔ 14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے غیر معمولی اسپنر رشید خان آسٹریلیا کے ٹوئنٹی ۔20 بگ باش لیگ میں اڈیلیڈ اسٹرائیکرس ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔18سالہ رشید رواں برس آئی پی ایل میں کامیاب ترین اسپنر ثابت ہوئے تھے اور اب وہ آسٹریلیا کی لیگ کھیلنے والے پہلے افغانی کھلاڑی ہوں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT