Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے صد فیصد تیار : پرافل

ہندوستان فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے صد فیصد تیار : پرافل

نئی دہلی۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے انعقاد کیلئے اب بالکل10 دن باقی رہ گئے ہیں ، لیکن مقامی منتظمین کی کمیٹی کے چیرمین پرافل پاٹل نے آج یہ اعلان کردیا ہے کہ ہندوستان عالمی ایونٹ کی میزبانی کیلئے صد فیصد تیار ہے ۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کوچ لوئس ناٹن ڈی ماٹوس نے کہاہے کہ قومی ٹیم پریشان نہیں بلکہ پراعتماد ہے ، بہتر مظاہرہ کیلئے۔ پرافل نے یہاں میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میزبانی کیلئے بہترین انفراسٹرکچر کے ساتھ تیار ہے جبکہ ہندوستانی ٹیم بہتر تیاری کے ساتھ مظاہروں کیلئے پرعزم ہے۔ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے صدر نے کہا ہے کہ عالمی ایونٹ کی میزبانی ہندوستان کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے۔

 

منیش پانڈے پر مسابقت کا دباؤ
بنگلورو۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین منیش پانڈے ٹیم میں موجود مسابقت کا دباؤ محسوس کررہے ہیں۔ جمعرات کو یہاں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے چوتھے ونڈے سے قبل انہوں نے کہا کہ یقیناً مڈل آرڈر میں دباؤ موجود ہے اور میں ہندوستانی کی فتوحات میں اہم رول ادا کرنا چاہتا ہوں نیز ٹیم میں مسابقت کا دباؤ موجود ہے اور میں اس دباؤ سے زیادہ رنز بناکر باہرنکلنا چاہتا ہوں۔ پانڈے جنہوں نے گزشتہ سری لنکا کے دورہ پر ہندوستانی ٹیم میں واپسی کرنے کے بعد تین اننگزـ کے دوران دو نصف سنچریاں اسکور کی ہیں، لیکن آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو مقابلوں میں وہ رنز نہیں بنا سکے جبکہ اندور میں منعقدہ آخری ونڈے میں ناقابل تسخیر 36 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔ پانڈے کیلئے کرناٹک کے ساتھی بیٹسمین کے ایل راہول کی واپسی سے مسابقت اور بڑھے گی۔

TOPPOPULARRECENT